Aaj News

نئے بجٹ میں حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا اعلان

تنخواہ دار افراد کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے، وزیر خزانہ
شائع 10 جون 2025 08:11pm

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے کوٹیکس میں ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا، انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ تنخواہ دار افراد کے لیے تمام ٹیکس سلیبز میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

بجٹ تقریر کے مطابق 6 لاکھ سے کم تنخواہ وصول کرنے والے ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، 6 سے 12 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد ہوگی، 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کر کے 6 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ تقریر کے مطابق 22 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ 22 سے 32 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس شرح کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

budget

tax

budget session

Budget 2025 26

Budget 2025 2026