عوام کے لیے بڑی خبر: سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ہزار 10 ڈالر ہوگئی
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 200 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743 روپے کمی کے بعد 4لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے کی کمی سے 8 ہزار 164 روپے کی سطح پر آگئی، فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 47 روپے کی کمی سے 6 ہزار 999 روپے کی سطح پر آگئی۔
مقبول ترین

















