پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2025 09:33am

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹر پر پیر کی صبح 8 بج کر 10 منٹ پر خوفناک دہشتگرد حملہ ہوا۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے مطابق دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا جس میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی جی ذوالفقار حمید کے مطابق ایف سی جوانوں نے بہادری سے دہشتگرودں کا مقابلہ کیا اور دو حملہ آوروں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ جبکہ ایک حملہ آور نے خود کو مین گیٹ پر ہی اُڑا دیا۔ مجموعی طور پر تین دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق گیٹ پر تعینات ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا: 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک، دوغڑا پل پر حملہ ناکام

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کے 5 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جن میں دو ایف سی اہلکار اور ایک راہگیر بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ایل آر ایچ میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

AAJ News Whatsapp

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر کی سمت سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پوری جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزل یونٹ اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں بمبار کو خودکش جیکٹ پہنچانے والا سہولت کار گرفتار

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بی آر ٹی سروس بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد ایف سی ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ہو کر بڑا جانی نقصان پہنچانا تھا، تاہم ایف سی اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

peshawar

pakistan security forces operation

FC Headquarters Blast

Peshawar FC headquarters attack

Suicide blasts Peshawar

FC HQ bombing

Khyber Pakhtunkhwa attack

Peshawar terrorism incident