غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی 500 کے قریب خلاف ورزیوں میں اب تک 342 فلسطینی شہید

ہم اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل، سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دفتر غزہ حکومت
شائع 23 نومبر 2025 05:43pm

امریکا کی ثالثی میں ہونے والی غزہ جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل نے تقریباً 497 بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جو 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔ ان 44 دنوں میں ہونے والے حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق کے مطابق دس اکتوبر کے بعد سے 342 عام شہری اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 875 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے ہفتے کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ، “ہم اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل، سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

دفتر نے مزید کہا کہ یہ خلاف ورزیاں “بین الاقوامی انسانی قوانین اور معاہدے کے ساتھ منسلک انسانی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔”


بیان کے مطابق صرف آج (ہفتے) کے روز 27 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جن کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور 87 زخمی ہوئے۔

AAJ News Whatsapp

دفتر نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام انسانی اور سکیورٹی اثرات کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل جنگ بندی کے تحت لازمی قرار دی گئی امداد اور طبی سامان کی غزہ میں آزادانہ اور مکمل ترسیل کو سختی سے محدود کیے ہوئے ہے، جس کے باعث تباہ حال علاقے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔

Israel

Violation

Israeli Forces

Hamas

Israel Palestine conflict

GAZA TRUCE

killed hundreds

nearly 500 times

ceasefire\