پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری تیار کرلی
نومبر کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری تیار کر لی ہے جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث حکومتِ پاکستان آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے اس حوالے سے سمری تیار کر لی ہے، جسے 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کیا جائے گا۔
سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ یکم نومبر کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جو 15 نومبر تک کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کے اثرات اس سمری میں شامل کیے گئے ہیں۔
Aaj English


















