Aaj News

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن کے بعد آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگی؟

عالمی مارکیٹ میں میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر بڑھ کر 3975 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع 29 اکتوبر 2025 03:48pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن کے وقفے کے بعد سونا آج پھر مہنگا ہوگیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت پھر بڑھنے لگی، آج فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 19ہزار 862 کا ہوگیا۔

AAJ News Whatsapp

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر بڑھ کر 3975 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

gold price

Gold rates Pakistan

gold rate increase

gold rate

gold world market