Aaj News

پاکستان میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

سونے کو ایک بار پھر پر لگ گئے، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر، نئی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔
شائع 01 اکتوبر 2025 04:57pm

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 3500 روپے اور 10 گرام سونا 3001 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

بدھ کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آل صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگئی، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 855 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 890 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

AAJ News Whatsapp

فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 4 ہزار 826 روپے میں فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے بڑھ کر 4 ہزار 137 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.50 ڈالر بڑھ کر 47.27 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ۔

سونا

gold price

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase

gold price decrease

gold rate