Aaj News

سونے کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی، قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت کیا ہوگئی؟
شائع 26 ستمبر 2025 10:00pm

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی اور یہ 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے فی تولہ سے کم ہو کر 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے فی تولہ پر فروخت ہوا۔

24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے ہو گئی جب کہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 787 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 11 ہزار 854 روپے سے 3 لاکھ 11 ہزار 67 روپے پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 3 ہزار 750 ڈالر سے کم ہو کر 3 ہزار 740 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

AAJ News Whatsapp

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 64 روپے اضافہ ہوا اور یہ 4ہزار 599 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 55 روپے اضافے سے 3 ہزار 942 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.64 ڈالر اضافے سے 44.36 ڈالر سے بڑھ کر 45 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

سونا

gold price

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase

gold price decrease

gold rate