Aaj News

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار 552 ڈالرز فی اونس ہوگیا
شائع 05 ستمبر 2025 05:24pm

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، آج فی تولہ سونے کے نرخ 1200 روپے بڑھ گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔

10 گرام سونا 1029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہوگیا۔

AAJ News Whatsapp

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار 552 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3ہزار 552ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

gold price

Gold prices

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2025

gold rate