Aaj News

پاکستان میں سونے کو ’پر‘ لگ گئے، قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2025 06:18pm

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3،300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

پیر کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے اور چاندی کے مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ میں 3300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے ہوگئی جو کہ بلند ترین سطح ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 17ہزار 815 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی بھی 101 روپے بڑھ کر 4303 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 480 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

سونا

gold price

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase

gold price decrease

gold rate