Aaj News

فیصل امین گنڈا پور قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

انہوں نے اپنا استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو بھیج دیا ہے
شائع 27 اگست 2025 09:08am

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

فیصل امین گنڈا پور نے اکنامک افئیرز، فوڈ سیکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس کی کمیٹیوں سے مستعفی استعفیٰ دیا ہے جبکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کی تھی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایات دی ہے کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں۔

علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایات دیں اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

عمران خان کی اس ہدایت کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی حکمت عملی میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جس کے تحت پارٹی اسمبلی کی کارروائیوں سے خود کو محدود کرنے جا رہی ہے۔

resignation

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Faisal Amin Gandapur

All standing committees National Assembly