Aaj News

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، آج سونا مزید سستا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روز کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
شائع 22 اگست 2025 04:45pm

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روز کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286روپے گھٹ کر 3 لاکھ 04 ہزار 955 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 13 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 440 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کمی سے 3330 ڈالر پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2000 کا اضافہ ہوا تھا۔

سونا

gold price

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase

gold price decrease

gold rate