پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی بڑی کمی
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 81 ہزار 988 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے کی کمی سے 4 ہزار 013 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 44 روپے کی کمی سے 3 ہزار 440 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 361 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔