Aaj News

پاکستان میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مسلسل تیسرے روز بھی مہنگا
شائع 08 اگست 2025 09:57pm

پاکستان میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 392 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 53 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ادھر، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ کر 3 ہزار 400 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت ایک ہزار 300 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔

7 اگست کو 2 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

سونا

gold price

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase

gold price decrease

gold rate