Aaj News

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا
شائع 08 جولائ 2025 07:00pm

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر بڑھ کر فی اونس 3 ہزار 325 ڈالر پر پہنچ گئی۔

gold price

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase

gold price decrease

gold rate