پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، مگر کتنا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 282 ڈالر کی سطح پر آگئی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا ایک بار پھر ساڑھے 3 لاکھ اور 10 گرام 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 3282 ڈالر ہوگئی۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 240 روپے پر پہنچ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 10 گرام چاندی 3782 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 35.98 ڈالر پر برقرار ہیں۔
gold price
Gold prices
gold market
Gold rates Pakistan
GOLD PRICES GO UP
Gold Rates 2025
gold rate increase
gold price decrease
gold rate
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔