Aaj News

پشاور: مخصوص نشستیں ہاتھ سے جانے کا معاملہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے بیٹھک بلا لی

صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے لاعلم نکلے
اپ ڈیٹ 30 جون 2025 01:16pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس صبح 11 بجے ہوگا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پارٹی ارکان کو شرکت کی ہدایت دے چکے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت خود وزیراعلیٰ کریں گے، جس میں عدالتی فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں اپوزیشن کی متحرک صف بندی کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مخصوص نشتیں ہم سے لی گئیں، عدلیہ کا یہ اقدام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا، عمر ایوب

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پارٹی ارکان کو حالیہ پیش رفت پر اعتماد میں لیں گے اور موجودہ سیاسی و پارلیمانی صورتحال سمیت صوبے کے اہم امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ حکومتی اراکین کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے لاعلم نکلے۔ انہوں نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سنا ہے اجلاس طلب کیا گیا ہے، لیکن میرے علم میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے ابھی کوئی لائحہ عمل طے نہیں ہوا۔

KPK

peshawar

cm kpk

Ali Amin Gandapur

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti Reserved seats

PTI Parliamentary Party Meeting

Review case on reserved seats