Aaj News

وزیراعظم کو امریکی وزیر خارجہ کا فون، تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق

خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مارکو روبیو کی شہباز شریف سے گفتگو
شائع 26 جون 2025 11:37pm

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون کیا، جس میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔

وزیراعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کردار پر سیکرٹری مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم اور سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر تجارت بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان کوششوں کو سراہتے ہوئے سیکرٹری مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

PM Shehbaz Sharif

PM SHAHBAZ SHARIF

Marco Rubio

President Donald Trump

US Secretary of State Marco Rubio