Aaj News

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، فی تولہ کہاں پہنچ گیا؟

10 گرام سونا 258 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے کا ہو گیا
اپ ڈیٹ 25 جون 2025 02:43pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے کا ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 258 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات کے نتیجے میں ہوا ہے، جہاں سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 3330 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت، عالمی رجحانات اور مقامی طلب و رسد سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث زیورات کی خریداریاں متاثر ہو رہی ہیں، خاص طور پر شادی سیزن میں متوسط طبقے کے لیے مشکلات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

gold price

gold market

Gold rates Pakistan

gold rate increase

gold rate