Aaj News

دنیا کی سیر کی چاہت، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان نے جیبیں کاٹ کر خواہش پوری کرلی

شنگھائی کی بڑی کمپنی میں ملازم نوجوان نے جیبیں کاٹ کر 3 سال میں 120 سے زائد ملکی و غیر ملکی دورے کیے
شائع 25 جون 2025 11:07am

چین کے شہر شنگھائی میں ایک 25 سالہ نوجوان کو دنیا بھر کی سیاحت کے شوق میں جیب کاٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ نوجوان کا نام صرف ”آن“ ظاہر کیا گیا ہے، وہ شنگھائی کی ایک اعلیٰ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے اور ایک بڑی کمپنی میں ہیومن ریسورسز کے شعبے میں ملازم ہے۔

شنگھائی ٹی وی کے مطابق آن نے گزشتہ تین برسوں میں 120 سے زائد ملکی اور غیر ملکی دورے کیے جب کہ اس کی ماہانہ آمدنی محض 10 ہزار یوان (تقریباً 1,400 امریکی ڈالر) ہے جو اس پرتعیش طرزِ زندگی کے لیے ناکافی تھی۔

ایک سے زیادہ کریڈٹ کارڈز رکھنے کے باوجود قرض کے جال سے کیسے بچیں؟

پولیس نے آن کو اس وقت گرفتار کیا جب ایک شخص ”لی“ نوکری کے انٹرویو کے بعد اپنی جیب کٹنے کی شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچا۔ لی نے پولیس کو بتایا کہ آن کا رویہ انٹرویو کے دوران مشکوک تھا اور بعد میں اسے بینک سے فون آیا کہ اس کے کریڈٹ کارڈ سے ایک غیر ملکی ملک کے لیے ریٹرن ایئر ٹکٹ خریدا گیا ہے اور ٹکٹ آن کے نام پر تھا۔

آن کے گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو دو مزید بٹوے ملے، جو ”ژو“ اور ”ژانگ“ نامی افراد کے تھے۔ ژو آن کا دفتر کا ساتھی تھا، جس کے بٹوے میں شناختی کارڈز اور ایک ہزار یوان موجود تھے۔ ژو نے پولیس کو اطلاع نہیں دی کیوں کہ اسے واقعہ معمولی لگا۔ آن نے اعتراف کیا کہ اس نے ژو کا بٹوہ دفتر سے چرایا تھا۔

چینی لڑکی نے بالیاں خریدنے کیلئے ماں کے کروڑوں مالیت کی زیورات چوری کرکے صرف 700 روپے میں فروخت کردیئے

دوسری طرف ژانگ نے بتایا کہ وہ اپنا بٹوہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیک اِن کاؤنٹر پر رکھ کر کچھ دیر کے لیے گیا اور جب واپس آیا تو بٹوہ غائب تھا۔ بٹوے میں 20 ہزار یوان (تقریباً 3 ہزار امریکی ڈالر) کی نقدی اور کریڈٹ کارڈز تھے۔ مصروفیت کے باعث ژانگ نے بھی پولیس کو رپورٹ نہیں کیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں آن نے کہا: ’مجھے سفر کرنا اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرنا بہت پسند ہے۔ میں نئے ماحول میں آسانی سے دوست بنا لیتا ہوں، رات کو ان سے گپ شپ ہوتی ہے اور بعض اوقات جنسی تعلق بھی قائم ہوتا ہے۔ یہ میری زندگی کے خوبصورت لمحات ہیں۔‘ گرفتاری سے چند روز قبل آن افریقہ جانے کی تیاری کر رہا تھا اور اس نے متعلقہ ویکسینز بھی لگوا لی تھیں۔

china

report

FIR

social media

Case

جرائم

shanghai cooperation organization

Police Report

crime report

China Police

theaf

human resources