کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی ہے۔
نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق درخواست کی سماعت 23 جون کو اسلام آباد میں ہوگی۔ نیپرا نے سماعت کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
جوہری توانائی کی جانب بڑی پیش رفت، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 پر کام جاری
کے-الیکٹرک کی درخواست اپریل 2024 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے، جس میں فی یونٹ قیمت میں 4.69 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اگر نیپرا نے درخواست منظور کرلی تو کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
nepra
karachi
electricity
K Electric
National Electric Power Regulatory Authority (Nepra)
fuel price adjustment
مقبول ترین
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔