پنجاب کا صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان
بجٹ میں تعلیم کے لیے 110 ارب روپے رکھے جائیں گے، وزیر تعلیم پنجاب
پنجاب کا صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا، صوبائی وزیر رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم کے لیے 110 ارب روپے رکھے جائیں گے۔
پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں تعلیم کے لیے 110 ارب روپے رکھے جائیں گے، یہ پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے جو تعلیم کے شعبے کے لیے رکھی گئی ہے۔
سکندر حیات نے کہا کہ عید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیگر صوبوں کے 5 ہزار طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کریں گی، گزشتہ سال 11 لاکھ طلبہ سرکاری اسکولوں میں انرولڈ ہوئے، اس سال 25 لاکھ بچے سرکاری اسکولوں میں انرولڈ ہوئے۔
budget
punjab budget
Budget 2025 26
Budget 2025 2026
education minister punjab
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔