راولاکوٹ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، دو اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک
آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ کے نواحی گاؤں حسین کوٹ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے تھے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث مطلوب افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا گھیرا تنگ کیا۔ اسی دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ حملوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں نے مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے خود کو بھی اڑایا۔
ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ کا واقعہ، دو سگے بھائی جاں بحق
پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں اپنی تحویل میں لے لی ہیں، جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے راولاکوٹ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
آزاد کشمیر کے علاقے تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں جا گری، 5 اہلکار جاں بحق
انہوں نے مزید کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر اعلیٰ مثال قائم کی اور شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔