Aaj News

یومِ تشکر کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

یومِ تشکر کی تقریبات، ریلیوں اور جمعہ کے اجتماعات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، سی سی پی او
شائع 16 مئ 2025 09:01am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق تقریبات، ریلیوں اور جمعہ کے اجتماعات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

مساجد میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ عوام اظہارِ تشکر کے طور پر ریلیاں نکال رہے ہیں۔ سی سی پی او کے مطابق اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو بھی بہترین سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر آج منایا جارہا ہے

بلال صدیق کمیانہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجتماعات کے دوران الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ سڑکوں، چوراہوں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، صدر، وزیراعظم

سی سی پی او نے کہا کہ پولیس اہلکار شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ یومِ تشکر کی تقریبات پرامن طریقے سے مکمل ہوں۔

lahore

punjab

security

police

CCPO

Pakistan India Clash 2025

fateh

youm e tashakur