بنوں میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران دہشتگرد کمانڈر ہلاک، 3 اہلکار شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خطرناک دہشت گرد کمانڈر گل باز مارا گیا جبکہ سی ٹی ڈی کے تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق مقابلہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔
جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا کمانڈر گل باز ہلاک ہو گیا، جو پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک
سی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکار جام شہادت نوش کر گئے جبکہ دو زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے ممکنہ ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔
حافظ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اورتین فرار ہوگئے۔
حافظ آباد میں چک گجراں کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چھ ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔