جے یو آئی نے آخر وقت میں بائیکاٹ ختم کردیا

اسحاق ڈار اور یوسف رضا گیلانی نے فضل الرحمان کو حکمران اتحاد کو ووٹ دینے پر قائل کرلیا
شائع 02 اپريل 2024 04:25pm

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے آخر وقت میں بائیکاٹ ختم کردیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کو حکمران اتحاد کو ووٹ دینے پر قائل کرلیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وزیر خارجہ اسحق ڈار اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار اور یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کو حکمران اتحاد کو ووٹ دینے پر قائل کیا۔

مولانا فضل الرحمان کے فیصلے کے بعد جے یو آئی ارکان ایوان میں پہنچنا شروع ہوگئے۔

Ishaq Dar

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

Senate election

Yousuf Raza Gilani

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

jamiat ulema islam F