آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت صدر ڈاکٹر عارف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس 26 بروز جمعرات کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔
عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کوحکومت سے ہدایت لینے کی مہلت دے دی اور سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، کمشنر، آئی جی اسلام آباد، وفاقی اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کوطلب کرلیا۔
لاہور میں بتی چوک، آزادی چوک، بھاٹی چوک، پی ایم جی چوک اور ایوان عدل کے باہر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے، کارکنوں نے پتھراؤ اور پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
ہم اگرنہیں نکلیں توآئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، کسی بھی قسم کا خوف اپنے ذہن پر نہ ڈالیں، سب کو اپنے بچوں کی آزادی کی جنگ لڑنی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین
پی ٹی آئی کا کوئی لانگ مارچ نہیں بلکہ یہ فتنہ فساد کا لانگ مارچ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دے رہے، انہیں روکا جائے گا، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ
عوام کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
کیا پی ٹی آئی بیان حلفی دے سکتی ہے کہ احتجاج کے دوران قانون نہیں توڑا جائے گا؟ احتجاج کی آڑ میں اگر کوئی شرپسند آجائیں تو کیسے نمٹیں گے،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ
ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل کے قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں، کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشت گرد ہے، رانا ثناء اللہ