Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی کا مظاہرہ پرامن نہیں تھا، مجبوراً طاقت کا استعمال کیا، وزیرداخلہ

پی ٹی آئی کا مظاہرہ قوم کو تقسیم اور گمراہ کرنے کیلئے تھا، پی ٹی آئی نے مظاہرے کو خونی مارچ کا نام دیا تھا، پی ٹی آئی قیادت نے پر تشدد مارچ کی کال دی تھی، رانا ثناء اللہ
شائع 27 مئ 2022 10:59am

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مظاہرہ پرامن نہیں تھا، حکومت نے مجبوراً طاقت کا استعمال کیا۔

وزیرداخلہ رانا ثنا نے آج نیوز کے پروگرام آج پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہنگامہ آرائی ہر ممکن میڈیا پر رپورٹ ہوئی، پی ٹی آئی کا مظاہرہ پرامن نہیں تھا، حکومت نے مجبوراً طاقت کا استعمال کیا، حملہ آوروں کو روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مظاہرہ قوم کو تقسیم اور گمراہ کرنے کیلئے تھا، پی ٹی آئی نے مظاہرے کو خونی مارچ کا نام دیا تھا، پی ٹی آئی قیادت نے پر تشدد مارچ کی کال دی تھی۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے پرامن احتجاج کی اجازت دی تھی، یہ لکھ کردیں کہ پرامن انداز میں احتجاج کریں گے، لکھ کردیں کہ املاک کوآگ نہیں لگائی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان شریک تھے، یہ ایک صوبے کی وفاق پر چڑھائی تھی۔

Interior Minister

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Aaj News program

آج پاکستان

pti long march

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div