نیب کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن کے ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے، کیس میں ذاتی رائے پر نہیں جائیں گے، ممکن ہے عدالتی حکم مشکلات پیدا کرے، لیکن ایک ہفتے میں مناسب اقدامات کرلیں، ہم ایگزیکٹو اختیارات میں فی الحال مداخلت نہیں کرنا چاہتے، چیف جسٹس
پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی، 106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزارعازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا، اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلیں گی، ترجمان وزارت مذہبی امور
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، کراچی سمیت ملک بھر میں عوام نے سڑکوں پر ٹائر جلائے، پیٹرول پمپس پر توڑ پھوڑ کی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔
چاہتا ہوں سب نمازِ جمعہ کے بعد نکلیں اور امپورٹڈ سرکار کی جانب سے عوام کو کچلنے اور ملک میں معاشی تباہی پھیلانے کیلئے کی جانے والی عوام دشمن مہنگائی کیخلاف پر امن احتجاج کریں، عمران خان
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے مستقبل میں خواتین مسافروں کی حفاظت کیلئے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔
عمران خان کرسی اور اقتدار کی ہوس میں پاکستان اور فوج توڑنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، پاکستان اور فوج توڑنے کی بات کرکے ثابت ہوا کہ عمران نیازی بیرونی ملک دشمن عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے، ترجمان پی ڈی ایم
عمران سے اب بھی کہتا ہوں، ہوش کے ناخن لو، باز آجاؤ، محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر نہ اترو، غیر ذمہ دارانہ بیانات بتارہے ہیں کے ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنے والا، رہنماء پیپلز پارٹی
عمران خان بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو، اس ملک کے 3 ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی، سابق صدر آصف زرداری
ای سی ایل رولزمیں ترامیم کا اطلاق باقاعدہ منظوری کے بغیر کیا گیا، واضع نہیں ہےکہ وفاقی کابینہ نے ترامیم کی منظوری دی تھی یا نہیں، بادی النظر میں نیب حکام کی مشاورت کے بغیر نام نکالے گئے، تحریری حکم نامہ