Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا: عمران خان

ہماری حکومت نے قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ محض 110 ارب کا بجٹ رکھا، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 12 جون 2022 02:34pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری حکومت نے قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ محض 110 ارب کا بجٹ رکھا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں قبائلی اضلاع کے لوگوں کیلئے131 بلین ارب روپے بجٹ میں مختص کئے گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز میں کمی، بے گھر افراد کیلئے کچھ مختص نہیں کیا گیا جبکہ ہمارے دیئے گئے گزشتہ بجٹ میں بھی کٹوتی کی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدمعاشوں کی حکومت کی نااہلی اور بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

social media

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div