پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کوموصول ہوگئی، جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 55 روپے جبکہ پیٹرول پر 29 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
وکیل پی ٹی آئی نے کازلسٹ میں فارن فنڈنگ لکھنے پر اعتراض اٹھایا تو چیف الیکشن کمشنر نے عملے کو آئندہ فارن فنڈنگ کے بجائے ممنوعہ فنڈنگ کیس لکھنے کی ہدایت کی۔
نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، پاکستان کے تمام آرمی چیفس کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی، سابق وفاقی وزیرداخلہ
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈسٹرک ریٹرننگ، ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
خون کے عطیات سے متعلق غلط خیالات دور کرنے کیلئے تمام پلیٹ فارمز پر آگاہی پیدا کرنا ہوگی، صحت مند مرد و خواتین جتنی جلدی ہو سکے خون کے عطیات دیں تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں، عارف علوی
4 سال میں آٹے کی قیمت 35 روپے سے بڑھ کر 90 روپے تک جاپہنچی، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، فی کلو گھی پر 250 روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، وزیر اطلاعات
عوام کی اکثریت حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں، بے ساکھیوں کے گرتے ہی حکومت دھڑم کرکے گرجائے گی، سابق وزیر داخلہ