ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو ہدف بنا کر تباہ کیا گیا ہے جس میں دہشتگردوں نے بال بیرنگ کا استعمال کیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کئی موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے.
پولیس کے مطابق صدر میں واقع یونائیٹڈ بیکری کے قریب ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاا جا رہا ہے جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے سبب اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔