اسٹیٹ بینک نے رمضان میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے

ان اوقات کار میں کوئی بریک نہیں ہوگا، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 18 فروری 2026 09:48pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔

بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسٹیٹ بینک نے رمضان کے دوران ملک بھر کے بینکوں کے لیے اوقات کار کا اعلان کیا ہے، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مرکزی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے لیے پیر سے جمعرات تک تمام بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعے کے روز بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان کے دوران ان اوقات کار میں کسی قسم کا وقفہ (بریک) نہیں ہوگا اور تمام بینک بغیر کسی تعطل کے کام جاری رکھیں گے۔