وزیر توانائی اویس لغاری نے نیپرا کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا

اووربلنگ کے نقصانات پر 17 فیصد قابو پالیا، اضافی بجلی خریدتے تو صارفین پر 17 ارب ڈالر کا بوجھ پڑتا: اویس لغاری
شائع 18 جنوری 2026 07:10pm

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیپرا کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اووربلنگ کے نقصانات پر 17 فیصد قابو پالیا، اضافی بجلی خریدتے تو صارفین پر 17 ارب ڈالر کا بوجھ پڑتا۔

اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ نیپرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ جاری کی یہ جون 2025 کی ہے، اس حوالے سے نیپرا کو خط لکھیں گے جون میں ہی رپورٹ جاری کی جائے۔ 6 ماہ پہلے اعدا و شمار سے کنفیوژن ہوتی ہے، نیپرا نے کہا 8 ہزار 700 میگاواٹ بجلی سرپلس ہے، ہم نے اینڈ پے والے پلانٹس کے ساتھ مذاکرات کیے، اِن آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کیے کچھ کو بند کیا اربوں روپے کا بوجھ کم کیا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ مستقبل کی سرپلس پاور کی فضول خرچی کو کم کیا ہے، ہم نے مستقبل میں میرٹ پر 7967 میگاوٹ کے منصوبے ختم کیے، اضافی بجلی خریدتے تو صارفین پر 17 ارب ڈالر کا بوجھ پڑتا، اووربلنگ کے نقصانات پرسترہ فیصد قابو پالیا۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ میٹرریڈنگ کا اختیار عوام کو دے دیا، 40 ارب روپے سے زائد اووربلنگ کی رقم صارفین کو واپس کی ہے، ریکوریز نہ ہونے سے گردشی قرض نہیں بڑھتا، 183ارب کی مد میں اضافی ریکوریز کی ہیں۔ نیپرا کہتا ہے گردشی قرض میں کمی اصلاحات سے نہیں آئی یہ غلط ہے، کہ ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے رپورٹ میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ ہم نے نقصانات کو 183ارب کم کیا، لیٹ پیمنٹ سرچارج 260 اور اصلاحات سے 300ارب کا بوجھ کم کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبسڈی سے ہونے والے نقصانات حکومت برداشت کرتی ہے، اصلاحات لاکرمسائل کم کررہے ہیں، 5 سے 6 سال میں گردشی قرض کی مکمل ادائیگی ہوجائے گی۔

nepra

اسلام آباد

electricity

Energy Minister

Awais Laghari

OWAIS LAGHARI