کم عمر بچے کے بس چلانے کا واقعہ: بس مالک کو 50 ہزار کا ای چالان بھیج دیا گیا

ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی۔
شائع 07 دسمبر 2025 10:03pm

کراچی میں ڈی ایچ اے کے علاقے میں کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو کراچی کا دوسرا بڑا 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی۔

ٹریفک پولیس حکام نے کم عمر بچے کے بس چلانے کی تصاویر میڈیا پر چلنے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔

بس مالک کو کراچی کا دوسرا بڑا چالان جاری کیا گیا ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں 11 سے 12 سالہ بچہ ڈیفنس کی سڑک پر مسافر بس چلارہا تھا۔

ٹریفک پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر نکال کرجرمانہ کیا، کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے کا بڑا جرمانہ کیا گیا تھا۔

Karachi E Challan

electronic challan

E Challan Karachi

E challans

Driving underage children

bus drive

young child drives a bus