خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک اور گرفتار

بلوچستان میں بھی انسداد دہشت گردی کی مؤثر حکمت عملی کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2025 12:52pm
KP Security Forces Operations | 9 Militants Neutralized | Weapons Recovered

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک اور لکی مروت میں ہونے والی ان کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

ترجمان کے مطابق ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد مارے گئے۔ علاقے کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ اہم اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں بھی فورسز نے کارروائی کی جس میں مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس مقام سے بھی اسلحہ اور بارودی مواد تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں قیامِ امن کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی؛ کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار

اسی دوران سی ٹی ڈی مردان اور نوشہرہ پولیس نے ایک اہم کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے انتخاب عالم گروپ کا اہم دہشت گرد حماد ظاہر ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشت گرد سے ایک کلاشنکوف، دو میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔ حماد ظاہر مختلف جرائم میں مطلوب تھا، جن میں کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ، قتل اور بھتہ خوری شامل تھی۔

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن کے نتیجے میں 24 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائیوں میں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں سرچ آپریشن شامل تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشتگرد شاکر گرفتار کیا گیا، جس سے دھماکہ خیز مواد، 4 آ ای ڈی بم، 24 ڈیٹونیٹرز، فیوز وائر، پمفلٹس، نقدی اور پرائمہ کورڈ برآمد کیے گئے۔

موسیٰ خیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں شکیل احمد، محب اللہ، حیات، عجب خان، شعیب، عرفان، امجد اور علی رضا سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ یہ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

بلوچستان میں بھی انسداد دہشت گردی کی مؤثر حکمت عملی کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نورعلی چاکرانی اور ان کے 74 ساتھیوں نے سرنڈر کیا اور امن فورس قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں ڈیرہ بگٹی کے معززین، میڈیا کے نمائندے اور مقامی حکام موجود تھے۔ تاہم، بی آر اے کے کچھ شرپسندوں نے ہتھیار ڈالنے والوں پر حملہ بھی کیا۔

security forces

خیبر پختونخوا

operation

killed

9 terrorists