یوکرینی صدر کے جہاز کی اڑان کے راستے میں 5 ڈرونز آگئے

ڈرونز کی موجودگی سے آئرلینڈ میں ہنگامی صورتحال: عالمی تناظر میں اہم سفارتی پیش رفتیں بھی جاری
شائع 05 دسمبر 2025 09:19am

آئرلینڈ میں اُس وقت سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔ یہ واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب زیلنسکی ریاستی دورے کے لیے آئرلینڈ پہنچ رہے تھے۔

آئرش اور یوکرینی میڈیا کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں زیلنسکی کے طیارے کے گزرنے کا وقت طے تھا، تاہم طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا، جس کے باعث صدر کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی موجودگی نے شدید سیکیورٹی تشویش پیدا کی اور فوری تحقیقات کا آغاز ہوا کہ یہ ڈرونز زمین سے یا کسی نامعلوم بحری جہاز سے اُڑائے گئے تھے۔

روس یوکرین جنگ بندی میں ایک علاقہ رکاوٹ کیسے بنا ہوا ہے؟

یوکرینی حکام کو ڈرونز کے بارے میں مطلع کیا گیا، لیکن ان کے مطابق صورتحال ایسی نہیں تھی جس میں دورے کی سکیورٹی یا شیڈول میں تبدیلی کی ضرورت پڑتی۔ آئرلینڈ کے ڈیفنس فورسز نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر واقعے کی تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کی سربراہی میں ہونے والا حفاظتی آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب یوکرین جنگ سے متعلق عالمی سفارتی رابطوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے۔

’یوکرین منصوبے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکا‘، امریکی ایلچی اور پیوٹن ملاقات کی اندرونی کہانی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر مطالبہ دہرایا ہے کہ یوکرینی فوج ڈونباس کے علاقوں سے دستبردار ہو جائے، ورنہ روس انہیں طاقت کے ذریعے آزاد کرے گا۔ یہ بیان اُن کی بھارت میں ملاقاتوں کے دوران سامنے آیا۔ پیوٹن نے امریکی اور یورپی ثالثی کوششوں کو مشکل مگر ضروری قرار دیا، تاہم بعض تجاویز کو ناقابل قبول بھی کہا۔

AAJ News Whatsapp

آئرلینڈ میں زیلنسکی کے طیارے کے قریب ڈرونز کی موجودگی نے سیکیورٹی اداروں کو چوکس کر دیا ہے، جبکہ عالمی سیاسی منظرنامے میں یوکرین تنازع کے حل کے لیے ڈرامائی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ڈرون واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اس کے پسِ پردہ مقاصد اور ممکنہ خطرات سے متعلق سوالات بدستور برقرار رہیں گے۔

Ukraine

Drones

Putin

Diplomacy

یورپ

Volodymyr Zelenskyy

macron

Russia Ukraine War

ireland

Security Alert

US Ukraine Relations

Donbas

Irish Navy