پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1972 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں قیمت 23 ڈالر بڑھ کر 4065 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کر دی
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔















