نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے روہت شرما سے بڑا اعزاز چھین لیا

ڈیرل مچل 45 سال بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کیوی کھلاڑی بن گئے
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2025 05:28pm

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں ڈیرل مچل نے روہت شرما کو نمبر ون پوزیشن سے محروم کر دیا ہے۔

ڈیرل مچل نے یہ کامیابی ویسٹ انڈیز کے خلاف اتوار کو ساتویں ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کرنے کے بعد حاصل کی۔ وہ اس اننگز کے دوران زخمی بھی ہوئے اور سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ کوئی کیوی کھلاڑی اس پوزیشن کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

AAJ News Whatsapp

سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں

اس سے قبل 1979 میں گلین ٹرنر اس پوزیشن تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اب 45 سال بعد کیوی بیٹر ڈیرل مچل نے یہ اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں ٹاپ 10 پر پاکستان کا صرف ایک کھلاڑی موجود ہے۔ بابر اعظم اس وقت ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

فہرست میں بھارت کے چار بلے باز شامل ہیں، جن میں شریاس ایّر آٹھویں، ویرات کوہلی پانچویں، شبھمن گِل چوتھے جبکہ روہت شرما اس وقت دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ افغانستان کے ابراہیم زدران اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ماضی میں نیوزی لینڈ کے متعدد نامور بلے باز اپنے دور میں ٹاپ فائیو تک تو پہنچے، لیکن نمبر ون درجہ حاصل نہ کر سکے۔ اِن کھلاڑیوں میں مارٹن کرو، کین ولیمسن اور روز ٹیلر شامل ہیں۔

New Zealand

ICC

rohit sharma

Daryl Mitchell

icc odi ranking