’پاکستانی جعل ساز سے ہوشیار رہیں‘ کینیڈین ہائی کمیشن کا الرٹ جاری

جعل ساز مفت سفارتی سروسز کے عوض عوام سے پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے، کیننیڈین ہائی کمیشن کا الرٹ
شائع 18 نومبر 2025 07:26pm

کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک جعل ساز انٹرنیٹ پر شہریوں سے ہائی کمیشن کی مفت سروسز کے نام پر پیسے بٹورنے کی کوشش کررہا ہے، جس پر شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان میں کینیڈین ہائی کمیشن نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ ایک جعل ساز نے گوگل میپ پر ہائی کمیشن کے گوگل پِن میں اپنا واٹس ایپ نمبر شامل کر دیا ہے۔

ہائی کمیشن نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ اس جعل سازی میں رانا عثمان خالد نامی شخص کا نام استعمال کیا جارہا ہے اور اپوائنٹمنٹ دلوانے کے لیے شہریوں سے 250 سے 450 یورو تک کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

AAJ News Whatsapp

بیان میں میں واضح کیا گیا ہے کہ کینیڈین ہائی کمیشن نہ تو اپوائنٹمنٹ کے لیے کوئی فیس لیتا ہے اور نہ ہی واٹس ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ جاری کرتا ہے۔

کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری کسی بھی قسم کی معلومات یا رابطے کے لیے صرف ہائی کمیشن کی سرکاری ای میل اور سرکاری ویب سائٹ پر دیے گئے منظور شدہ فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

پاکستان

canada

Canadian Embassy Pakistan

Fraud alert

Canadian High Commission