سنچری بناتے ہی بابر اعظم پر آئی سی سی کا جرمانہ

بابر اعظم پر جرمانہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بیٹ اسٹمپس سے ٹکرانے پر کیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2025 03:51pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی اسٹار بیٹر بابر اعظم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے اُن کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران بابر اعظم 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد اپنا بیٹ اسٹمپس سے ٹکرا بیٹھے تھے، جس پر میچ آفیشلز نے نوٹس لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق بابر اعظم نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو دورانِ میچ کھیل یا گراونڈ کے سامان کو نقصان پہنچانے یا ان کا غلط استعمال کرنے سے متعلق ہے۔

اسکے علاوہ بابر اعظم کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

پاکستان کا سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ

بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور میچ ریفری کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی ہے، جس کے نتیجے میں باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز میں 20ویں ون ڈے سنچری سمیت کل 165 رنز بنائے، جس کے نتیجے میں پاکستان نے سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

babar azam

PCB

ICC

Baber Azam

Pak vs SL