ملک بھر میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ادارہ شماریات
شائع 14 نومبر 2025 06:32pm

مہنگائی کا پارہ ایک بار پھر چڑھنے لگا جس کے باعث روزمرہ کی اشیاء میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے تک ہوگئی، پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 195روپے تک جا پہنچی ہے۔

AAJ News Whatsapp

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ ہوا ٹماٹر کی فی کلو قیمت 13 روپے تک بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 90 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دال مسور فی کلو 97 پیسے اور انڈے فی درجن 16 پیسے مہنگے ہوئے، پیاز کی فی کلو قیمت میں 11 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان

report

Inflation

Pakistan Bureau of Statistics

inflation report

price gone high