جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

ایوان صدر میں تاریخی تقریب، صدر آصف زرداری نے حلف لیا، وزیراعظم شہبازشریف، مسلح افواج اور سیاسی قیادت شریک
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2025 03:08pm

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے اُن سے ان کے عہدے کا حلف لیا جبکہ وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور اہم سیاسی شخصیات تقریب میں شریک ہوئیں۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس امین الدین کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر آصف زرداری نے چیف جسٹس سے حلف لیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شامل تھے۔

تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے دیگر ججز اور ملک کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جس سے اس تقریب کی اہمیت اور تاریخی حیثیت عیاں ہوئی۔

صدر زرداری نے اپنے خطاب میں آئینی عدالت کے قیام اور عدلیہ کے کردار کو ملکی استحکام کے لیے اہم قرار دیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے عدلیہ کی خودمختاری اور آئینی فریم ورک کی حفاظت پر زور دیا۔

چیف جسٹس امین الدین نے حلف لینے کے بعد ملک میں انصاف کے فروغ اور آئین کی بالادستی کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ گزشتہ شب صدر مملکت نے جسٹس امین الدین کی بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی تھی۔

وزارتِ قانون کی جانب سے اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین 26ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والے آئینی بینچ کے سربراہ بھی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس امین الدین کی تقرری کے لیے صدر کو ایڈوائس بھیجی تھی۔ جسٹس امین الدین چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والے آئینی بینچ کے سربراہ بھی ہیں۔

بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کے پہلے مرحلے میں تین ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف لینے والے ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔

وفاقی وزارتِ قانون و انصاف نے وفاقی آئینی عدالت میں چھ ججز کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Supreme Court of Pakistan

justice yahya afridi

federal constitutional court

27th Constitutional Amendment

justice amin ud din