سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 124 ڈالر کی سطح پر آگئی
شائع 12 نومبر 2025 01:43pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے زیر اثر پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد 24 قیراط سونا 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔

AAJ News Whatsapp

اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے پر آ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 124 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

gold price decrease

gold rate

gold world market