کچھ سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی: اعظم خان

بابر اعظم کی غیر معمولی پرفارمنس اور کامیابی پر جشن منانا وقت کی ضرورت ہے۔
شائع 06 نومبر 2025 12:52pm

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر، اعظم خان، کا کہنا ہے کہ کچھ سابق کرکٹرز بابر اعظم کی کامیابی کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں اور اس کی بڑھتی ہوئی شہرت انہیں کچھ زیادہ پسند نہیں آرہی۔

اعظم خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران کرکٹ کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بابر اعظم بیٹنگ کے لیے میدان میں آتے ہیں تو کرکٹ شائقین کا جو جذبہ اور جوش نظر آتا ہے، وہ غیر معمولی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ بات کچھ سابق کرکٹرز کو پسند نہیں آتی۔

اعظم خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ کی پہچان ابتدا میں فاسٹ بولرز کے ذریعے ہوئی، جیسے کہ محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی، لیکن بابر اعظم کا شمار اب دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنے کھیل سے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ بابر کی بیٹنگ نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دلوائی ہے اور وہ اس وقت پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا نام ہیں۔

بابر اعظم پہلے ون ڈے میں کتنے لیجنڈ کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں؟

انہوں نے ہندوستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کئی بڑے کرکٹرز جیسے سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، اور مہندر سنگھ دھونی کا دور تھا، لیکن ویرات کوہلی نے آ کر خود کو ایک منفرد مقام پر پہنچایا۔ پاکستان میں بابر اعظم نے کچھ ایسی ہی کامیابی حاصل کی ہے۔

AAJ News Whatsapp

اعظم خان نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ محمد عامر اور شاہین آفریدی دونوں ہی بہترین بولرز ہیں، مگر ان کے کھیل میں فرق ہے۔ شاہین آفریدی جہاں ڈیتھ اوورز میں اپنی یارکرز کے لیے مشہور ہیں، وہیں عامر کی بولنگ میں آف کٹر اور سلو باؤنسرز کا عنصر بھی نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر کی بولنگ بیٹرز کے دماغ کو پڑھ کر کی جاتی ہے، جبکہ شاہین کی بولنگ میں ایک خاص قسم کی ایگریشن اور جسٹ ہے جو اسے مزید موثر بناتی ہے۔

اعظم خان نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں بولرز اپنی جگہ اہم ہیں اور ان کی بولنگ کی نوعیت میں فرق ہے، مگر دونوں ہی پاکستانی کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

یہ باتیں کرتے ہوئے اعظم خان نے واضح کیا کہ بابر اعظم کی کامیابی اور اس کی غیر معمولی پرفارمنس کو نظرانداز کرنا پاکستان کرکٹ کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، اور اس کامیابی کا جشن منانا وقت کی ضرورت ہے۔

cricket

babar azam

پاکستان

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Cricketer