Aaj News

مسلسل کمی کے بعد سونا پھر چمک اُٹھا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہوکر 4113 ڈالر پر آگیا
شائع 25 اکتوبر 2025 03:47pm

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق سونے اور چاندی کی مسلسل گرتی قیمت کو بریک لگ گیا،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 433662 روپےہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 1543 روپے کے اضافے سے 371795 روپے ہوگئی ہے،فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے بڑھ کر 5124 روپے ہوگئی۔

AAJ News Whatsapp

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہوکر 4113 ڈالر پر چلاگیا۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ گزشتہ کئی دنوں کی کمی کے بعد سامنے آیا، جس سے مارکیٹ میں دوبارہ سرگرمی دیکھی جا رہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہوا ہے، اگر عالمی مارکیٹ میں یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔

gold price

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

gold world market