Aaj News

مسلسل اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 85 ڈالر گر کر 4150 ڈالر ہو گئی۔
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2025 05:16pm

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 6463 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں عالمی قیمت 85 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4150 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

AAJ News Whatsapp

گذشتہ ہفتوں میں امریکا میں شرح سود میں ممکنہ کمی کے پیش نظر سونے میں سرمایہ کاری کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، اور پیر کو سونے کی قیمت 4,381 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔

رواں سال سونے کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال اور شرح سود میں کمی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی نے سرمایہ کاروں کو محتاط کیا ہے، اور یہ کمی امریکی ڈالر کی طاقت اور دیگر عالمی اقتصادی اثرات کے باعث ہوئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس سے خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہوگیا ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔

gold price

Gold rates Pakistan

gold price decrease

hits record low

of $266

in global market