Aaj News

پاک افغان جنگ بندی معاہدہ: آئندہ اجلاس میں دہشتگردی کی قابلِ تصدیق نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا، اسحاق ڈار

تمام فریقوں کو اپنی بھرپور کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے، اسحاق ڈار
شائع 19 اکتوبر 2025 12:03pm
Pakistan welcomes Doha peace agreement, calls it a step toward lasting regional stability - Aaj News

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کے لیے برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے میں امن کے لیے مؤثر اور قابلِ قدر کردار ادا کیا۔

دوحا مذاکرات کامیاب، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر پر اتفاق ہوگیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ آئندہ اجلاس، جو ترکیہ کی میزبانی میں ہوگا، اس میں ایک ٹھوس اور قابلِ تصدیق نگرانی کا نظام (Monitoring Mechanism) قائم کیا جائے گا تاکہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹا جا سکے۔

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصب بیان پر شدید ردعمل، بھارت نواز رویّے کو بے نقاب کر دیا

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ تمام فریقوں کو اپنی بھرپور کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Ishaq Dar

Pakistan and Afghanistan

Pak Afghan Doha Talks