Aaj News

عمران خان نے پاک افغان تنازع کو حل کرانے کی پیشکش کردی

دو مسلم اور ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 15 اکتوبر 2025 10:13pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتے ہیں۔

بدھ کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا۔

ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ 2 مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے امن قائم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پیرول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان سے جاری تنازع کے حل کے لیے اپنا کردارادا کرسکتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر

اس ضمن میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور پولیس کے شہدا ہمارے اپنے شہدا ہیں، بانی نے پیرول پر رہائی کی آفر کی ہے، وہ افغانستان سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں تیسری سزا دی جارہی ہے، قانون کے مطابق ایک ہی طرح کے جرم میں بار بار ٹرائل نہیں ہوسکتا، بشریٰ بی بی کے خلاف کیس سیاسی انتقامی کارروائی ہے، میں نئے وزیراعلیٰ کے پی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، عدالت نے کل ایک اچھا فیصلہ دیا ہے، بانی نے کہا ہے پاکستان ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سب سے زیادہ دہشت گردی گزشتہ سال ہوئی، اس پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، عمران خان کے دور میں کم دہشت گردی ہوئی، فگرز بتاتے ہیں،

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 90 ایم پی اے ان کے ساتھ رہے، پی ٹی آئی کی پالیسی ہے کہ دہشت گردی ختم ہو، سیاسی بیانات ہوتے رہتے ہیں لیکن سب سے پہلے پاکستان۔

imran khan

Pak Afghan border

Pakistan Afghanistan Border

barrister saif

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Barrister Gohar

Adyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Adiayala Jail

Barrister Gohar Ali Khan

by Afghanistan on Pak Afghan

against Afghan backed terrorists

Pak Afghan Clash

pak afghan border tension

pakistan strikes on afghanistan