Aaj News

افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا: خواجہ آصف

پاکستان میں 40 لاکھ افغان موجود ہیں، انہیں رکھنے سے اندرونی محاذ بھی کھڑا ہوسکتا ہے، وزیر دفاع
شائع 15 اکتوبر 2025 09:50pm

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور افغان طالبان کا الگ الگ انتظام کر رکھا ہے، افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان میں 40 لاکھ افغان موجود ہیں، انہیں پاکستان میں رکھا تو اندرونی محاذ بھی کھڑا ہوسکتا ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان صورت حال پر سعودی عرب اور قطر سے رابطہ ہے، بھارت کے حملے کو خارج الزامکان قرار نہیں دے سکتے، ہم نے افغانستان اور بھارت کے لیے علیحدہ انتظامات کیے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی 40 لاکھ افغانی ہماری سرزمین پر بیٹھے ہیں، ان میں زیادہ تر غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، یہ لوگ بڑی اونچی اونچی جگہوں پر پہنچ گئے ہیں، جب ان کی وفاداری ہی نہیں تو ہم انہیں کیسے رکھ سکتے ہیں، انہیں پاکستان میں رکھیں گے تو اندرونی محاذ بھی کھڑا ہوسکتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

غزہ کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ میں پاکستانی فوج کی موجودگی ہونی چاہیے۔

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Pak Afghan border

Pakistan Afghanistan Border

by Afghanistan on Pak Afghan

against Afghan backed terrorists

Pak Afghan Clash

pak afghan border tension

pakistan strikes on afghanistan